لالچ بری بلا ہے
کریم گاؤں کا ایک غریب لیکن ایماندار لکڑہارا تھا وہ روز صبح جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر لے آتا ایک دن وہ جنگل میں لکڑیاں کاٹنے گیا تو اسے دور سے ایک چمکتی ہوئی چیز دکھائی دی قریب جا کر دیکھا تو وہ چمکتی ہوئی چیز ایک انگوٹھی تھی اس نے دائیں بائیں دیکھا مگر اسے کوئی نظر نہ آیا اس نے آواز لگائی کوئی ہے یہ انگوٹھی کس کی ہے اچانک اسے اپنے پیچھے ایک آہٹ محسوس ہوئی مڑ کر دیکھا تو اسے ایک چھوٹی سی لڑکی نظر آئی اس نے لکڑہارے سے کہا یہ انگوٹھی میری ہے مجھے دے دیں لکڑہارے نے اسے وہ انگوٹھی دے دیں اس نے پریشان ہو کر لڑکی سے کہا بیٹی تم اس جنگل میں کیا کر رہی ہو آؤ میں تمہیں گھر چھوڑ دو
😍 (اخلاقی کہانی جاری ہے) 😍
اچانک وہ لڑکی ایک خوبصورت پری بن گئی کریم اسے دیکھ کر حیران رہ گیا پری نے کہا میرا نام سم ہے اور میں تمہارا امتحان لے رہی تھی میں یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ تم ایمان دار ہو یا نہیں پھر اس پری نے کریم کو انعام میں ایک سونے کا پیالہ دیا اور کہا اگر تم کھانا بنانا چاہو تو تو اسے حکم دینا اس میں مزیدار کھانا بن جائے گا تم اس سے جو کھانا لینا چاہو یہ حاضر کر دے گا کریم بہت خوش ہوا اور خوشی خوشی گھر کو چل دیا گھر پہنچ کر اس نے اپنی بیوی کو سارا ماجرہ کی سنایا اس کی بیوی نے پیالے کو حکم دیا ہمارے لیے کھانا لاؤ اس نے جیسے ہی یہ کہا بہت سارا مزےدار کھانا ان کے سامنے سج گیا کریم کے ایک پڑوسی زاہد کو بھی یہ بات معلوم ہو گئی دوسرے دن وہ صبح صبح جنگل میں پہنچ گیا اور پری کو ڈھونڈنے لگا اسے بھی ایک چمکتی ہوئی چیز نظر آئی وہ قریب گیا تو وہ ایک چمکتی ہوئی قیمتی انگوٹھی تھی اس نے جلدی سے انگوٹھی اٹھائی اور سوچا چلو پری تو نہیں ملی یہ انگوٹھی ہی رکھ لوں یہ سوچ کر وہ چل دیا اچانک اس کے سامنے ایک چھوٹی بچی آ گئی اس نے کہا یہ میری انگوٹھی ہے مجھے دے دو زہد نے کہا یہ میری انگوٹھی ہے یہ میں تمہیں نہیں دوں گا یہ کہہ کر زہد بھاگنے لگا اچانک اس کے سامنے ایک خوفناک ثکل کی چڑیل آگئی اور اس نے زہد سے کہا کہ تم بہت لالچی ہوں یہ انگوٹھی مجھے واپس کر دو ورنہ تمہیں نہیں چھوڑوں گی یہ سن کر زہد نے انگوٹھی پھینکی اور گھر کی طرف بھاگا کئی دن تک وہ ڈر کے مارے بحر نہیں نکلا اس نے لالچ سے توبہ کرلی
😍 نتیجہ۔ لالچ بری بلا ہے 😍
Aisi Mazeed Story ky lye Hmara Blog Hamesha Fallow Kre or Posts Apny Dosto mein Lazmi share Kya Kre Thanks viewer😍
0 Comments