آمنہ اور ایلیا
آمنہ اور ایلیا ویسے تو بہت اچھی بچیاں تھیں لیکن ان کی ایک عادت بہت بری تھی اور وہ یہ کہ ان کو بڑوں کی باتیں سننے کا شوق تھا
آمنہ اور ایلیا ویسے تو بہت اچھی بچیاں تھیں لیکن ان کی ایک عادت بہت بری تھی اور وہ یہ کہ ان کو بڑوں کی باتیں سننے کا شوق تھا ان کی اس عادت سے سب گھر والے تنگ تھے لیکن مجال ہے کہ ان پر کوئی اثر ہو شام کی چائے کے جب امی چچی اور تا ئ جان لاؤنج میں محفل جمائے گپ شپ کر رہی ہوتیں ،خاندانی سیاست پر تبصرہ کر رہی ہوتی تو یہ دونوں بھی موجود ہوتیں بظاہر تو قالین پر بے نیازی سے بیٹھی رسائل کی ورق گردانی کر رہی ہوتی لیکن کان بڑوں کی باتوں پر ہوتے
اس دن بھی یہ دونوں حسب معمول بڑوں کی محفل میں موجود تھیں ایک دو بار امی نے کہا کہ آپ دونوں باہر جا کر کھیلو یا اپنی پڑھائی کرو لیکن انہوں نے سنی ان سنی کر دی چھوٹی چچی کی بات انہیں مزے لگ رہی تھی جو کہہ رہی تھی کہ آج شام شادی کی تقریب میں کہیں خالہ ساجدہ نہ آئی ہوں انہوں نے اتنا گہرا میک اپ تھوپا ہوتا ہے اور اتنا زیور پہنا ہوتا ہے کہ انہیں دیکھ کر ہنسی آجاتی ہے اورکیا امی نے بھی ہاں میں ہاں ملائی بہت ہی مضحکہ خیز شخصیت ہیں باتیں تو اتنی لمبی کرتی ہے کہ جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے تائی جان نے بھی تبصرھ کیا
جاری ہے
[05/11, 06:48] Ayan: [11/4, 20:31] 😍😍: اب سب خواتین خالہ ساجدہ کی شخصیت پر تبصرھ کر رہی تھیں اور آمنہ اور ایلیا کو بہت ہنسی آ رہی تھی شام کو خاندان کی شادی پر جانے کے لئے سب گھر والے تیار ہو گئے آمنہ اور ایلیا بھی تیار ہو گئیں اور جب وہ شادی ہال پہنچے تو کافی مہمان آ چکے تھے اور خوش گپیوں میں مصروف تھے آمنہ اور ایلیا نے بھی دو کرسیاں سنمبھال لی اور بیٹھ کر باتیں کرنے لگ گئی ایلیا كہنے لگی آمنہ تمہیں یاد ہے آج چچی اور امی وغیرہ خالہ ساجدہ کا ذکر کر رہی تھی اور سب ہنسی رہے تھے "ہاں ہاں" آمنہ بولی ! شاید وہ آئی ہوں لیکن ہمیں تو ان کا پتہ نہیں کہ وہ کون سی ہیں ۔بھئی جس آنٹی نے بہت زیادہ میک اپ تھوپا ہو گا اور بہت زیادہ زیور پہنا ہو گا وہ ہی خالہ ساجدہ ہوں گی۔ "کیا کہا تم نے؟ "
[11/5, 06:48] 😍😍: پیچھے سے تیز چیختی ہوئی آواز آئی آمنہ اور ایلیا نے بیک وقت پیچھے مڑ کر دیکھا تو ان کی سٹی گم ہو گئی کیوں کہ غصے سے لال بھبھوکہ چہرہ لئے بے تّھاشا زیوے پہنےمیک اپ تھوپے ایک خاتون غصے سے انہیں گھور رہی تھی۔
وہ یقینا خالہ ساجدہ ہی تھی "ٹھہرو میں پوچھتی ہوں تمہاری امی اور چچی سے"وہ یہ کہتے ہوئے سیدھا وہاں پہنچی جہاں امی اور چچی بیٹھی تھی پھر وہ گھسان کا رن پڑاکہ توبہ ہی بھلی ۔اور گھر آ کر آمنہ اور ایلیا کی جو درگت بنی وہ ایک الگ کہانی تھی ۔
لیکن اس بات سے يه فائدہ ہوا کہ دادی نے سارا قصہ سن کر بڑوں کو بھی لتاڑا کے غیبت کرنا بہت بری بات ہے۔اس دن کے بعد دادی نے بڑوں اور بچوں پر غیبت کرنے پر پابندی لگادی ان سب کو سمجھ آ گئی تھی کہ اللہ نے غیبت کو کیوں اتنا نا پسند کیا ہے۔
ختم شدہ
0 Comments